Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جماعۃ الدعوہ جہلم کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)29رمضان المبارک جماعۃ الدعوہ جہلم کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا،جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر جماعۃ الدعوہ کے نگران ایف آئی ایف محمد افضل اور ڈاکٹر حافظ ہمایوں ہارٹ سپیشلسٹ نے آخری روزے کی مناسبت سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اختتام پذیر ہو رہا ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی بڑی سعادت سے نوازا۔ہم اس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے انہوں نے کہا کہ اصل میں رمضان المبارک بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ رمضان المبارک میں روزہ ہمیں ان لوگوں کی بھوک اور پیاس کو یاد دلاتا ہے جو پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھا سکتے جو اللہ کی نعمتوں سے محروم ہیں اصل میں روزے کی حالت میں پیاس اور بھوک ہمیں اپنے انہیں بھائیوں کا احساس دلاتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک اور اس سے ہٹ کر بھی اپنے غریب مستحق لوگوں کی بھر پور مدد کریں تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

The post جماعۃ الدعوہ جہلم کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles