جہلم(عبدالغفور بٹ)دفعہ 144کی خلاف ورزی ،ون ویلنگ کرنے والے 35 سے زائد نوجوان ہسپتالوں میں پہنچ گئے زخمی ہونے پر عید پھیکی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور جی ٹی روڈ موٹروے پولیس کی نااہلی 35 سے زائد نوجوان لہولہان ہو کر سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔لہولہان ہو کر نوجوانوں کی عید پھیکی ہوئی۔قابل غور اور فکر کا امر ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144لگا رکھی تھی جس کی سرعام خلاف ورزی ہوئی ہے پولیس اور موٹروے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس کے باعث متعدد حادثات ہوتے رہے چاند رات سے لے کر عید کے تیسرے روز تک دفعہ 144کی خلاف ورزی ہوتی رہی ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور موٹر وے پولیس عید کی چھٹیوں کے مزے لیتی رہی۔
The post دفعہ 144کی خلاف ورزی ، 35 سے زائد نوجوان زخمی appeared first on جہلم جیو.