Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تبدیلی کے نام پر عوا م کو دھوکہ نہیں دے سکتے، انشاء اللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی،

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 17ملک انعام الحق جیسا لیڈر ہی مشین محلہ 2کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے الیکشن سے قبل بھی کئی سال سے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے،آج ہم پارٹیوں اور برادریوں سے ہٹ کر ایک مخلص امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک انعام الحق شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ان خیالات کااظہار طارق نسیم بٹ ،راجہ نعیم سابقہ کونسلر ،حسن شاہ اور دیگر نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ملک انعام الحق جیسا پرانا سیاسی و سماجی ورکر جس نے سال کے 365دنوں میں دن رات کی تمیز اور امیر غریب کی تفریق کیے بغیر اپنے علاقہ کی خدمت جاری و ساری رکھی ہوئی ہے،وہ لوگ جو پہلے ہی کسی کو سلام دعا نہیں کرتے تھے اب سیاسی موسم کی وجہ سے ہر ایک کو سلام کررہے ہیں،جبکہ ان کے مقابل ملک انعام الحق جیسا باکردار ورکرز و لیڈر جس نے کبھی بھی صرف موسمی سلام نہیں کیا بلکہ سالہا سال سے عوام کی خدمت میں مصروف ہے،تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے،انشاء اللہ جیت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی،

 

The post تبدیلی کے نام پر عوا م کو دھوکہ نہیں دے سکتے، انشاء اللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles