جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)نوجوان پولیس آفیسر لیاقت علی گوندل اے ایس آئی سپر د خاک،مرحوم کے نماز جنازہ میں ڈی پی اوجہلم مجاہد اکبر خان ،پولیس افسران ،اہل علاقہ ،صحافی برادری و دیگر نے شرکت کی،مرحوم کو روہتاس روڈ مرزا آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق چوٹالہ تھانہ کے آفیسر لیاقت علی گوندل گزشتہ روز ایکسیڈنٹ سے شدید زخمی ہو گئے سر میں گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکے،اور جوانی میں اللہ کو پیارے ہوگئے،یاد رہے کہ چند روز قبل گزشتہ سات ماہ سے لاپتہ بچی کو بازیاب کر کے لایاتھا مرحوم تھانہ چوٹالہ میں تعینات تھے۔
The post نوجوان پولیس آفیسر لیاقت علی گوندل اے ایس آئی سپر د خاک appeared first on جہلم جیو.