Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ہم اور میری طرح تمام نوجوان اور بزرگ حاجی سلیم طاہر کو کامیا ب کروانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)گزشتہ 25سال سے عوام کی خدمت کرنیوالے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 11مجاہد آباد حاجی سلیم طاہر ہی کونسلر شپ کے حقدار ہیں،جو اپنے علاقہ کی ہر غمی خوشی میں شریک ہوتا ہے،ہم اور میری طرح تمام نوجوان اور بزرگ حاجی سلیم طاہر کو کامیا ب کروانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے،ان خیالات کااظہار میاں محمد ساجد ،حاجی محمد طاہر،حاجی تنویر اختر،ملک محمود اختر،حاجی بشیر،مشتاق کھوکھر اور عوامی لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن ذوالفقار شاہ آف مجاہد آباد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ موسمی سیاستدانوں کے لیے بلدیاتی الیکشن میں کوئی جگہ نہیں ہوتی،جو عوام کی خدمت کے بلند بانگ دعوے کرتے ہیں،جبکہ اس کے برعکس حاجی سلیم طاہر امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر 11جس نے آج سے 25سال پہلے عوامی خدمت شروع کی،جو تاحال جاری ہے،اہل علاقہ کے پرزور اصرار پر 25سال بعد الیکشن ہونے کا اعلان کر کے میدان سیاست میں کود پڑے ہم سب ملکر حاجی سلیم طاہر کی الیکشن مہم کو جاری و ساری رکھیں گے،انشاء اللہ کامیابی انتخابی نشان شیر اور حاجی سلیم طاہر کی ہوگی۔

 

The post ہم اور میری طرح تمام نوجوان اور بزرگ حاجی سلیم طاہر کو کامیا ب کروانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles