Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

برادری ازم اور وڈیرہ ازم بلدیاتی انتخابات میں ختم کرنے ہوں گے،شہریان

جہلم(عبدالغفور بٹ)برادری ازم کی دلدل سے نکلے بغیر حقیقی جمہوریت کا خواب پورا نہیں ہوگا،اگر ہم نے بلدیاتی الیکشن میں عقل مندی سے کام نہ لیا اور اہل افراد کو منتخب نہ کیا تو پھر یہ نورا کشتی کا کھیل جاری رہے گا،اور ہماری تقدیر کا فیصلہ طاقتوروں کے ہاتھ میں رہیگاان خیالات کااظہار جہلم شہر کے پڑھے لکھے اور سمجھدار افراد نے مجموعی طور پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بڑھے افسوس کا امکان ہے کہ پاکستان کو بنے 68سال ہو گئے ہیں مگر ہم ابھی تک ذات برادری کے چنگل سے آزاد نہیں ہو سکے،ہر برادری کے بڑوں نے اپنی نور نظر افراد کو کامیاب کرانے کی کوشش میں اہل افراد کا حق مار دیا ہے،جس کا فائدہ پرانے سیاسی کھلاڑی فرسودہ نظام کی مضبوطی کیلئے استعمال کررہے ہیں،تاکہ برادریوں کے ووٹوں کو تقسیم کر کے ان کی قوت کو کمزور کیا جائے،اور اپنی منظم طاقت کو ازسر نو مضبوط بنا رہے ہیں،ہمیں اپنے ارد گرد ہونے والے تبدیلیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ذات برادری کے خوف سے باہر نکل کر حقیقی اور اہل افرا د کو کامیاب بنانا ہوگا، تاکہ یہ انسان دوست افراد ہمارے سب سے بڑی دشمن غربت ہے جس کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،آخر میں معزز شہریوں نے کہا کہ اگر ہم نے برادری ازم وڈیرہ ازم سے جان نہ چھڑائی تو یقین جانیں ہم اس فرہنگی دور کے فرسودہ نظام پستے رہیں گے، اور ہمارے اوپر قرضوں کا جو پہاڑ لاد دیا گیا ہے اس کا سود در سود اتنا ہو جائیگا پھر ہم جو کمائی کریں گے وہ ان قرضوں کے سود میں چلی جائے گی ،

 

The post برادری ازم اور وڈیرہ ازم بلدیاتی انتخابات میں ختم کرنے ہوں گے،شہریان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles