جہلم(عبدالغفور بٹ)آج محرم الحرام کے سلسلے میں آستانہ عالیہ لعل حسینیہ رسولپور سیداں شریف میں28واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،جس میں پیر طریقت ،رہبر شریعت الحاج پیر سید علی عابد الحسینی شاہ بخاری سجادہ نشین رسولپور سیداں شریف،علامہ الحاج پیر سید محمد زین العابدین بخاری ایم اے ضلعی صدر تنظیم اہلسنت گجرات،خطیب اسلام سرمایہ اہلسنت حضرت علامہ مولانا فاروق الحسن قادری لاہور اور دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ نے حق کی خاطر جان دی اور اپنے نانا نبی کریم ﷺ کے دین کو بلند کیا ،اور رہتی دنیا تک ان کا نام رہے گا ،انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؓ مالک کوثر کود کربلاء میں پیاسے رہے ،لیکن لوگوں کو دین کے جام سے سرفراز کر گئے ۔انہوں میدان کربلا میں حق و صداقت کا علم بلند کیا ،اور اپنی کثیر تعداد ساتھیوں کے ساتھ اسلام کے دشمنوں کے وہ دانت کھٹے کئے جو آج بھی دنیا یادکرتی ہے ،قتل حسین مرگ یزید ہیں ،اسلام زندہ ہوتا ہے،اس موقع پر پیر طریقت، رہبر شریعت قبلہ الحاج پیر سید لال حسین شاہ نقوی بخاری والئیِ رسولپور سیداں شریف ،حضرت پیر سید جماعت علی شاہ (سابقہ کمشنر )آستانہ عالیہ سیداں شریف دینہ ،حافظ سید محمد طاہر الحسن بخاری رسولپور سیداں شریف،صاحبزادہ سید محمد عمیر الحسن بخاری رسولپور سیداں شریف،پیر سید سجاد حسین شاہ بخاری رسولپور سیداں شریف،الحاج پیر سید علی مرتضیٰ بخاری رسولپور سیداں شریف،نقیب محفل معروف نقیب و ثناء خوان مصطفیؐا حمد بلال خان قادری جادہ جہلم،ثناء خوان مصطفی وآل مصطفی عابد علی قادری کولپور جہلم،خصوصی آمد غازی ممتاز حسین قادری ،ملک بشیر حسین اعوان راولپنڈی،مہمانان گرامی پیر سید دلشان حسین منصور بخاری(شکریلہ شریف)،سید ذوالفقار حسین شاہ (جہلم)،پیر سید مطلوب حسین شاہ بخاری (منگلا)،پیر سید قاصد حسین شاہ (دینہ)،پیر سید احسان الحق شاہ (چک عبدالخالق)،پیر سید صغیر حسین شاہ (سمائلہ شریف )،پیر سید علی اکبر شاہ بخاری( ایس ایچ او دریالہ جالپ )پیر سید صابر حسین شاہ (طور)،جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
The post امام حسینؓ نے حق کی خاطر جان دی اور اپنے نانا نبی کریم ﷺ کے دین کو بلند کیا،الحاج پیر سید علی عابد الحسینی شاہ بخاری appeared first on جہلم جیو.