Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تحصیل پنڈدادنخان کے بیشترعلاقے ضلع جہلم کی لِسٹ سے باہر۔

$
0
0

باکمال انتظامیہ نے عوام کو منافع خوروں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا۔
جلالپور شریف(قیصر مغل سے )تحصیل پنڈدادنخان کے علاقوں پننوال، پنڈی سیدپور، جلالپورشریف اور ان سے ملحقہ مضافاتی علاقوں کو ضلع جہلم کی انتظامیہ نے ضلع جہلم کی لِسٹ سے خارج کر دیا مہنگائی کے اس دور میں سادہ لوح عوام ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبورتفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی انتظامیہ رمضان بازاروں تک محدود ہو کر رہ گئی تحصیل پنڈدادنخان کے بیشتر علاقوں کے عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا پننوال سبزی منڈی میں گزشتہ روزجو ریٹ چل رہے تھے ان میں چونسہ آم90سے100لنگڑاآم60روپے ،خربوزہ16روپے فی کلوجبکہ سبزیوں میں بھنڈی توری20روپے فی کلو،کریلا10روپے کلو ،بینگن40روپے کلو،ٹماٹر30روپے،ہری مرچ20روپے کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں منافع خوروں نے دو گنا جبکہ بیشتر کے تین گنا وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں حتیٰ کہ پنڈدادنخان میں لگائے گئے سستے رمضان بازار میں بھی جو ریٹ آویزاں کیے گئے ہیں ان کے مطابق اشیائے خوردونوش کی خرید ممکن ہی نہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ انتظامیہ نے تحصیل پنڈدادنخان منافع خوروں کو ٹھیکے پر دے رکھی ہے تا ہم جلالپورشریف و گردو نواح کے عوام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مہنگائی میں پِسی غریب عوام کے منافع خوروں کے ہاتھوں لُٹنے سے بچایا جائے تاکہ عوام کیلئے جائز ریٹ پر خریداری ممکن ہو سکے۔

The post تحصیل پنڈدادنخان کے بیشترعلاقے ضلع جہلم کی لِسٹ سے باہر۔ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles