جہلم (سید اکرم حسین شاہ ..محمد سعید مغل) ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے .اور رہے گا.ضمنی الیکشن میں جیت کے خواب دیکھنے والے سیاسی بونے جیت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں.کیونکہ جہلم کے عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت مسلم لیگ ن ہی ہے.کسی کے آنے یا جانے سے پارٹیوں کو فرق نہیں پڑتاپارٹی کو چھوڑ کے جانے والوں کو جلد اپنی اہمیت اور حیثیت کا احساس ہوجائے گا .ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما صدر جرال برادری جنرل کونسلر مزا ظفر اقبال جرال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا.انہوں نے مزید کہا کے کسی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہوسکتا ہے .منور منہاس کے پارٹی سے جانے سے میں نہیں سمجھتا کوئی طوفان برپا ہوجائے گا. ان کی علاقہ میں سیاسی اہمیت کو ہر کوئی جانتا ہے. مختلف اخبارات میں ان کی پارٹی کو چھوڑنے کی خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے ان کے ن لیگ کو چھوڑنے سے ن لیگ بہت کمزور ہوگئی ہے.مگر ماضی میں ان کی جیت کی وجہ شیر کا نشان ہی رہا ہے پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کو جلد اپنی اہمیت اور حیثیت کا احساس ہوجائے گا.انہوں نے کہا ن لیگ جہلم کے لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے. اور میں سمجھتا ہوں ن لیگ کو جہلم سے شکست دینا کسی دیوانے کا خواب ہوسکتا ہے حقیقت نہیں.تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت کے لوگ دیکھ لیں پارٹی کے لیے جہلم میں سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے محمود مرزا جہلمی کو کس طرح پارٹی نے قربان کیا. تحریک انصاف کو بھی سہارا دینے کے لیے آج وہی لوگ نظر آئے ہیں جو کبھی پیپلز پارٹی اور کبھی ن لیگ اور کبھی ق لیگ کی کشتی کے سوار رہے ہیں
The post ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے .اور رہے گا،مرزا ظفر اقبال appeared first on جہلم جیو.