Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم کے نواحی علاقوں میں مہنگائی کا جن بے قابو

$
0
0
جہلم (محمد سعید مغل .سید اکرم حسین شاہ بخاری )جہلم کے نواحی علاقوں میں مہنگائی کا جن بے قابو .انتظامیہ کو شہر کے ساتھ ساتھ چھوٹے بازاروں میں من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا چاہیے. عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے نواحی علاقوں محمدی چوک؛ بلال ٹاؤن؛ڈھو ک فردوس ؛روہتاس روڈ ؛کالا گوجراں میں منافع خوروں نے عوام کی جیبیں خالی کرنا شروع کردیں .ان علاقوں میں مصنوعی مہنگائی کا شدید بازار سرگرم ہے اور جو چیز انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق 20 روپے میں فروخت کی جانی چاہیے ان علاقوں میں اس کی قیمت پچاس یا ساٹھ روپے وصول کی جارہی ہے.خصوصا روہتاس روڈ میں دہی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے. اس کے علاوہ ناقص ملاوٹ شدہ دودھ دہی سرے عام فروخت ہورہا ہے. اہل علاقہ اور عوامی حلقوں نے اے سی کنول بتول نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح انہوں نے شہر کی حدود میں منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی ہے یہ علاقے بھی ان کی حدود میں آتے ہیں اور انہیں چاہیے کہ ان علاقوں میں موجود منافع خور مافیا کے خلاف سخت کاروائی کرکے ان علاقوں کے لوگوں کو بھی ریلیف پہنچائی جائے

The post جہلم کے نواحی علاقوں میں مہنگائی کا جن بے قابو appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles