کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں افطارڈنر کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی سوڈا ایش ورکس کی انتظامیہ نے فیکٹری کے سبزہ زار پر علاقہ کے معززین کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا انعقاد کیا۔ پارٹی میں تحصیل پنڈ دادن خان اور تحصیل چوہا سیدن شاہ کے معززین نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ میزبانوں نے چنیدہ صحافیوں، کونسلروں ،ڈاکٹروں، سیاسی شخصیات اور معززینِ علاقہ کو تقریب میں مدعو کر رکھا تھا۔ روزہ افطار کے بعد انتہائی پر تکلف عشائیہ کا اہتمام تھا۔ سوڈا کمپنی کا یہ اعزاز ہے کہ وہ اس پر شکوہ تقریب کو طویل عرصہ سے متواتر منعقد کرتی چلی آ رہی ہے۔ جسے اب روائت کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔ پروفیسر رانجھا۔،علامہ راجہ مظہر حسین،ملک شوکت حیات، ڈاکٹر نجمی، ڈاکٹر عابد صدیق، ڈاکٹر مختاز، راجہ فیاض الحسن، ملک رمضان کھوکھر، خواجہ نصیر، ظفر ریحان، نیاز احمد اعوان ملک اعجاز اسلم اور ملک اعجاز کھوکھر تقریب میں نمائیاں تھے۔مجلس کے انعقاد میں فیکٹری کے شعبۂ انڈسٹریل ریلیشن کے سلیم صدیقی اور راجہ راغب حسن کا مرکزی کردار تھا۔
The post کھیوڑہ میں افطارڈنر کا انعقاد۔ appeared first on جہلم جیو.