جہلم(سید جاوید رضوی)چنگ چی کی وافر تعداد حادثات میں اضافہ کا سبب بن رہی ،حکومت کی طرف سے بند کرنے کی کھلی پالیسی کے باوجود نئی چنگ چی دھڑا دھڑ رجسڑڈ ہو رہی ہیں شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق وقتی طور پر موٹر سائیکل انجن کے ساتھ ریڑی لگا کر ٹانگے کا توڑ تلاش کیا گیا لیکن حکومت پاکستان نے محفوظ سواری کے طور پرم،منظور نہیں کیا ،مگر اس گو مگو کی پالیسی کے دوران چنگ چی برساتی مینڈکوں کے طرح پورے ملک میں ایک انڈسٹری کی طرح چھا گئی ،پھر دیکھتے ہی دیکھتے پورا ملک چنگ چی موٹر سائیکل سے بھر گیااور سرسوں کے کھیت کی طرح پیلا پیلا نظر آنے لگا۔ اب جبکہ حکومت پاکستان نے اس کی نامناسب ساخت اور سیفٹی کی عدم تحفظ کے باعث بند کرنے کے احکام جاری کئے ہ مگر اندرون خانہ اس کی سیل اور رجسٹریشن جاری ہے جس کی وجہ سے چھوٹے شہروں میں اکثر حادثات چنگ چی ڈرئیوروں کی کم عمری ،نا تجربہ کاری اور عدم ڈرائیونگ لائسنس ہورہے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے درخواست کی ہے مزید رجسٹریشن فوری بند کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں ا گر اس روش کو بند نہ کیا گیا تو آدھا ملک حادثات کے با عث متاثر ہو جانے کا اندیشہ ہے ۔
The post چنگ چی کی وافر تعداد حادثات میں اضافہ appeared first on جہلم جیو.