Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

دہشت گردی کی فضا کے باوجود افغان مہاجرین کی جہلم میں موجیں

$
0
0
جہلم(سید جاوید رضوی) دہشت گردی کی فضا کے باوجود افغان مہاجرین کی جہلم میں موجیں،خالی حویلیاں بھاری کرائے پہ لے کر شہریوں کے لئے مسائل پیدا کرنے لگے ،شہری مالک حویلی کو جانتے تک نہیں مگرا فغانی پولیس سے مک مکا کے بعد مالک سے کرایہ پرحویلی حاصل کرنے میں کامیاب،انتظامیہ حویلیاں خالی کرانے رہائشیوں کی ریکارڈ رکھنے میں ناکام،چمک سے متاثرہ محکمے شہریوں کی بجائے افغانیوں کی طر ف داری میں مصرورف۔تفصیلات کے مطابق کباڑ کے کاروبار کی آڑ میں افغانیوں نے بھاری کرایہ پرخالی حویلیوں کباڑ کے ساتھ ساتھ رہائشی سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے ان حویلیوں میں رات کی تاریکی میں کون آتا ہے کون رات کو چو ری کی تار جلا کر شہریوں کو کینسر جیسے مرض میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہا ہے، کسی محکمے کو شہریوں کی اس پریشانی سے سروکار نہیں ،بس دولت آ جائے سب ٹھیک ہے۔شہریوں نے سی ٹی ڈی جہلم سے درخواست کی ہے کہ ان خالی حویلیوں فوری طور پر خالی کرایا جائے، اان حویلیوں کے باہر مالک حویل کا نام اور رابطہ نمبر جلی الفاظ میں لکھوایا جائے،اور شہریوں کو اس دہشت زدہ ماحول سے نجات دلائی جائے۔

The post دہشت گردی کی فضا کے باوجود افغان مہاجرین کی جہلم میں موجیں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles