جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خا ن نے سبزی اور پھل منڈی کا دورہ کیا اور بولی کے عمل کی نگرانی کی۔ وہ سبزیوں اور پھلوں کے تمام سٹالوں اور دکانوں پر گئے اور کوالٹی چیک کی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران اور مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار بھی موجود تھے۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے پیٹیوں میں موجود پھلوں کی کوالٹی چیک کی۔ اس موقع پر ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ عام بازارو ں میں بھی اشیائے خوردنی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کساد بازاری اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹ پوری طرح فعال ہیں اور عوام سے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع بھر چھ سستا رمضان بازار لگائے گے ہیں جن میں تمام اشیائے خورد نی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں اور معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جا رہاہے۔
The post ڈی سی او جہلم اقبال حسین خا ن کا سبزی اور پھل منڈی کا دورہ appeared first on جہلم جیو.