پنڈدادنخان (عابد قریشی)جاگو اور جگاؤ ہمارا حق دو ووٹ لوووکیشنل کالج کی تعمیر کا ہنگامی بنیادوں پر شروع کر کے کلاسوں کا اجرا کیا جائے آصف حیات مرزاتفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں اپنی نوعیت کے واحد ادارے چوہدری یامین باگڑی ووکیشنل کالج کی تعمیر کا ہنگامی بنیادوں پر شروع ہو کر ایک دم ٹھپ ہو گیا ٹھکیدار غائب ستمبر میں کلاسوں کے اجراء کا شوشا خواب سیراب ٹھرا کر منصوبے کی تکمیل کے لیے وزیروں اور سیکرٹری لیول تک نے دورے کیے مگر کام فوٹو سیشن تک محدود رہا معروف صحافی آصف حیات مرزا نے کہا کہ پنڈدادنخان شہرجو کہ قدیم تاریخ کی حامل تحصیل ہے جہاں ٹیکنیل تعلیم کے فقدان کو مدنظر رکھتے ہوئے چوہدری محمد یامین باگڑی نے اپنی قیمتی اراضی ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی تعمیر کے لیے مختص کی تاکہ مقامی اور ارد گرد علاقوں کے بچوں کو آئندہ زندگی میں روزگار کے حصول کے لیے مختلف شعبہ جات میں فنی مہارت کی تعلیم دی جائے گی خدا خدا کر کے کالج کی بلڈنگ کی تعلیم کے لیے ملینز روپے کا منصوبہ تیار کیا جو کہ 2004میں شروع ہوا اور بلڈنگ کا تقریبا3حصے کام مکمل کر کے ٹھکیدار فرار ہو گیا اورآج2015تک بلڈنگ مکمل نہ ہو سکی میڈیا کے شور غل پر چئیرمین ٹیوٹا نے 5کڑور کی گرانٹ جاری کی اورآنکھ میں دھول جھونکنے کے لیے کالج کی بلڈنگ کا کام شروع کر دیا گیا چند دن وزیروں اورسیکرٹریوں نے دورے کیے اور ٹھکیدار کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر کے ستمبر میں کلاسیں شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چند روز بعد ٹھکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گیا اور والدین اور نوجوانوں کے خواب ادھورے رہ گئے جب اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آنے والے سال میں کلاسیں شروع کرنے کا کہہ کے نئے خواب دیکھا دئیے علاقے کی عوامی سماجی تنظیموں اوراہل علاوہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر زرو مطالبہ کیا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی واحد فنی درسگاہ کی تکمیل کے بارے میں فوری نوٹس لے کر حکومت کے کڑوروں روپیوں کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور کالج کی کلاسیں شروع کرا کر اس پسماندہ علاقے کے نوجوانوں کو بہترین روزگار حاصل کرنے لیے ٹکینکل تعلیم سے آراستہ کیا جائے
The post جاگو اور جگاؤ ہمارا حق دو ووٹ لو،آصف حیات مرزا appeared first on جہلم جیو.