Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پیرس ادبی فورم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹرخواجہ اکرا م اور پروفیسر رضوان الرحمن کا دورہ پیرس پر دلی خیر مقدم

$
0
0
پیرس(نمائندہ جہلم جیو۔ڈاٹ کام) پیرس ادبی فورم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹرخواجہ اکرا م اور پروفیسر رضوان الرحمن کا دورہ پیرس پر دلی خیر مقدم رپورٹ پیرس ادبی فورم گزشتہ روز ہندوستان کی معروف شخصیات جواہر لا ل یونیورسٹی سینٹر آف انڈین لینگویجز ڈپارٹمنٹ میں پروفیسرڈاکٹر خواجہ اکرام اور سینٹر آف عریبک اور افریقن اسٹیڈیز اسکول آف لینگویجز اور کلچر اسٹیڈیز جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے چئیر پرسن پروفیسر رضوان الرحمن فرانس کے شہر پیرس کے دورے پر تشریف لائے پیرس ادبی فورم کی جانب سے پروفیسرخواجہ اکرام اور پروفیسر رضوان الرحمن صاحب کاپر جوش خیر مقدم کیا گیاپیرس ادبی فورم کی صدر معروف شاعرہ سمن شاہ سے ایک خصوصی ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹرخواجہ اکرام نے پیرس ادبی فورم کے حالیہ دوسرے عالمی مشاعرہ کے شاندار انعقاد پر پیرس ادبی فورم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں اردو زبان کے فروغ اور اردو ادب کی خدمات قابل تحسین ہیں اور پیرس میں اردو کی نئی بستی بسانے پر پیرس ادبی فورم مبارک باد کا مستحق ہے پروفیسرخواجہ اکرام نے مستقبل میں ہندوستان کے شعراء کی نمائندگی کو پر یقین بناتے ہوئے کہا کہ فرانس کے عالی مشاعرے میں ہندوستان کے شعراء کی شرکت ایک خوش آئند قدم ہو گی اس کے علاوہ انہوں نے اردو ادب کو مذید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں مشاعروں کے علاوہ سمینار کا انعقاد اور سمینار میں دنیا بھر کے عظیم اسکالر اور ادیبوں کی شرکت پیرس ادبی فورم کو ایک نیا اتہاس دے گی اور ادب کی دنیا میں پیرس ادبی فورم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ نے مہمانوں کو دنیا کے خوبصورت ترین شہر پیرس کی سیر کرائی گو کہ پیرس کے آسمان پر بادلوں کے سائے اور برستی بارش نے اپنے رنگ جمائے رکھے تاہم یہ لمحات پروفیسر صاحب کی سنگت میں خوش گپیوں میں گزرتے رہے اور اس وقت کو یادگار بناتے رہے پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ نے اپنے تیسرے عالمی مشاعرہ میں پروفیسر صاحب کو باقاعدہ دعوت دی اور یوں پروفیسر اکرام خواجہ صاحب کے ساتھ یہ ملاقات اپنے اختتام کو پہنچی

The post پیرس ادبی فورم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹرخواجہ اکرا م اور پروفیسر رضوان الرحمن کا دورہ پیرس پر دلی خیر مقدم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles