Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ماں صحت مند ہو گئی تو بچہ بھی صحت مند ہوگا،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز

$
0
0
جہلم(سید جاوید رضوی) دودھ پلانے والے خواتین اپنی جسمانی صحت کے مطابق رمضان المبارک میں خوراک کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ماں صحت مند ہو ں گی تو بچہ بھی صحت مند ہوگا ان خیالات کااظہار ممتاز گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر صحت مند خواتین کے سلسلہ میں ہونے والے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق ہمارے ملک میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی 90فیصد خواتین غذائیت کی کمی کا شکار ہیں اور پچھلے پانچ سالوں میں ایک محتاط اندازے کے مطابق حاملہ یا دوران زجگی یا پہلے سال کے دنوں میں ماں کی شرح اموات میں 2.31فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ بہت ہی زیادہ ۔پورے خاندان میں ماں کی اپنی صحت کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے لہذا غذا کی کمی ماں کی صحت کو مزید متاثر کرسکتی ہے ہمارے پیارے مذہب اسلام میں کوئی جبر نہیں ایسی خواتین جو شدید طور پر غذائی کمی کا شکار ہیں روزے کی ادائیگی کے دوران اکثر بیمار ہو جاتی ہیں کیونکہ ان کی خوارک میں وہ تمام ضروری سپلیمنٹ نہیں ہوتے جو ان کی صحت کیلئے جسمانی ضرورت کے ضروری ہیں روزہ دار خواتین کو چاہیے کہ اپنی غذاء میں بہتری لائیں تاکہ جسم میں کسی قسم کی کمی نہ ہواگر روزہ نہیں رکھا جا سکا تو دن میں کم ازکم 16 گلاس پانی ضرور پئیں اور کوشش کریں کہ ایسی مائع خوارک استعمال کریں جو ان کے نظام انہظام کو متاثر نہ کرے آخر میں ممتاز گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا کہ اگر ماں صحت مند ہوگی تو پورے کنبے کی صحت اچھی ہوگی لہذا ماں کی صحت کو اولین ترجیح دی جائے۔

The post ماں صحت مند ہو گئی تو بچہ بھی صحت مند ہوگا،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles