Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

باکسنگ کے بے تاج بادشاہ محمد علی کلے کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

$
0
0
جہلم(افتخار کاظمی)باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کلے جو اب اس دنیا میں نہیں رہا 73سال کی عمر پانے والے دنیا کے نامور باکسر محمد علی کلے جو کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد وفات پا گئے مرحوم محمد علی کلے باکسنگ کی دنیا کا وہ واحد مسلمان نام تھا جو سپورٹس کی دنیا میں ہمیشہ یاد رہیگا چالیس سال کی عمر میں دنیا کا ٹائٹل جیتنے والا محمد علی کلے جس نے کم عمری میں وہ نام کمایا جو بہت کم سپورٹس کی دنیا میں حاصل کرتے ہیں جب باکسر محمد علی کلے باکسنگ کیلئے میدان میں آتے تھے تو پوری دنیا کا میڈیا اس کی باکسنگ برائے راست نشر کرتا تھا لوگ اپنا کاروبار چھوڑ کر اور سکولوں سے لوگ چھٹی کر کے محمد علی کلے کی باکسنگ اور اس کا ورلڈ میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوتے تھے،محمد علی کلے کی باکسنگ کی دنیا میں باکسنگ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا محمد علی کلے باکسنگ کی دنیا کے تمام سپورٹس مین کیلئے ایک نمونہ تھے ۔اور محمد علی کلے جیسے باکسر دنیا میں شاہد ہی کبھی دوبارہ پیدا ہوں ۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلمان باکسر محمد علی کلے کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

The post باکسنگ کے بے تاج بادشاہ محمد علی کلے کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles