Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

$
0
0

سوہاو ہ (نمائندہ جہلم جیو) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں، وویلٹج کی کمی سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جلنے لگا ،کوئی پرسان حال نہیں عوام کا جی ٹی روڈ بلاک کرنے کی دھمکی تفصیلات کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں وویلٹج کی شدید کمی سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جلنے لگا جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کر چکاہے جبکہ سب ڈویژن سوہاوہ آفس میں عملہ کی شدید کمی کی وجہ سے درجنوں ٹرانسفر ہفتوں سے جلے ہوئے ہیں اکثر علاقوں میں تین سے چار دن سے بجلی بند ہے جبکہ ایکسین واپڈا فون ایڈنٹ کرنا تک گوارہ نہیں کرتے جبکہ وویلٹیج کی کمی کو سسٹم وویلٹج میں کمی کا نام دے کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے جبکہ ستم ضریفی کی انتہا ءہے کہ تین سے چار گھنٹے لگا تار بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہو چکاہے جبکہ گرڈ اسٹیشن کی منظوری کے باوجود عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی انتہاءہے کہ گرمیوں کی آمد سے قبل گرڈ اسٹیشن کا کام بھی شروع نہ ہو سکا ۔عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سوہاوہ کے ساتھ سوتیلی ماں کے سلوک کو ختم کرنے کا فی الفور مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر وویلٹیج کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم نہ کیا گیا تو جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا جائے گا

The post غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles