سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو۔ڈاٹ کام ) ڈی پی او جہلم کی انوکھی منطق شکایات کے انبار تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری ڈومیلی میں کرینگے درد سر میں علاج ٹانگ کا کرینگے تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ میں رشوت خوری، چوری ،ڈکیتی ،رہزنی کی درجنوں شکایات کے باجود ڈی پی او جہلم تھانہ سوہاوہ میں عوام کا سامنا کرنے سے کترانے لگے گزشتہ دنوں ڈی پی او آفس کے باہریو سی پنڈ متے خان کے ن لیگ کے نو منتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین نے درجنوں سائلین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن ڈی پی او جہلم کے طے شدہ بیرون ملک کے دورہ کے باوجود انہوں نے مقامی سیاسی قائدین کو لالی پوپ دیتے ہوئے واپس بھیج دیا کہ وہ منگل کو کھلی کچہری کرینگے لیکن منگل کو وہ بیرون ملک دورہ پر تھے اب جب مسلسل احتجاج کیا گیا تو ڈی پی او جہلم نے سوہاوہ میں کھلی کچہری کرنے کے بجائے ڈومیلی تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں جانا سائل کے لئے مزید پریشانی کا باعث ہے ۔شہریوں نے ڈی پی او جہلم کے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج اور تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کیوں اپنے ان افسران کو بچانا چاہتے ہیں جنہوں نے تھانہ سوہاوہ میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے کہیں ملازمین کے بچانے کے پیچھے ڈی پی او آفس میں منتھلی جانے کی افواہیں تو نہیں اگر ایسا نہیں ہے تو ڈی پی او جہلم سوہاوہ میں عوامی شکایات کا سامنا کریں تاکہ ان کو علم ہو سکے کہ تھانہ سوہاوہ میں کتنی جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں اور کس تفتیشی نے بے گناہ لوگوں سے کتنا مال بٹور رہے ۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کریں اور لوگوں کے مسائل حل کریں گزشتہ دو ماہ میں درجنوں چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں ہوئیں ہیں لیکن ابھی تک نہ کوئی مجرم پکڑا گیا اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج کی گئی ۔
The post درد سر میں علاج ٹانگ کا کرینگے،ڈی پی او جہلم کی انوکھی منطق appeared first on جہلم جیو.