کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)کھیوڑہ میں تحصیلدار ملک الٰہی بخش کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،12 دکانداروں کو جرمانے اور ایک دکاندارکے خلاف ایف آئی آرکا اندراج۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے تحصیلدار ملک الہٰی بخش نے ڈی سی اوجہلم اقبال حسین خان اور اے سی پنڈدادنخان چوہدری اشرف گجر کی خصوصی ہدایت پر تحصیل بھر میں گراں فروشوں ، ناقص صفائی کے انتظام اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دکانداروں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ جس کو عوامی حلقوں نے خوب سراہا ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کاروائی میں تحصیلدار ملک الٰہی بخش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کھیوڑہ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مار ے۔ اور صفائی کے ناقص انتظامات ، ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر فروخت پر ایک درجن کے قریب دکانداروں پر 26500 کے جرمانے کیے جن میں اکثریت کھیوڑہ کے قصاب ہیں۔ جبکہ ایک پھل فروش کے خلاف جرمانے کی ادائیگی کے انکار پر ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
The post کھیوڑہ میں تحصیلدار ملک الٰہی بخش کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن appeared first on جہلم جیو.