جہلم(مرزاجویراقبال)کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے مگر اس حقیقت کو ماننا پڑے گا کہ جہلم کی سیاسی تاریخ میں نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم نے اپنی زندگی بے تاج بادشاہ کے طور پر گزاری ہے۔ وہ نہ صرف ایک جمہوری سیاست دان بلکہ وضع دار قسم کے انسان بھی تھے۔ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنے حبیب ﷺ کے صدقے اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کی روح کو کروٹ کروٹ سکون بخشے۔ان خیالات کااظہار جہلم کے صحافیوں نے نائب صدر جہلم پریس کلب عبدالغفور بٹ کی زیر صدارت منعقدہ تعزیتی اجلاس میں ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی کی وفات پر مرحوم کے بیٹوں راجہ مطلوب مہدی اور راجہ طالب مہدی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیاہے۔ اجلاس میں مرحوم کے روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
The post نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم نے اپنی زندگی بے تاج بادشاہ کے طور پر گزاری،عبدالغفور بٹ appeared first on جہلم جیو.