جہلم اشتیاق پال) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور کے شکایت سیل نے تنظیم عمل جہلم کے تھلسیمیا سنٹر ایم سی ایچ شاندار چوک کے گرائے جانے پر نوٹس لے لیا، اس سلسلہ میں تنظیم عمل جہلم کے سیکرٹری جنرل خواجہ جاوید اقبال کے ہمراہ سماجی تنظیموں اور ڈسٹرکٹ بار جہلم کے سینئرز کے ہمراہ ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان، اے ڈی سی عمران رضا عباسی سے ملاقات، ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل ٹیم کو بلڈنگ کی موجودہ حالت پر اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم، سماجی تنظیموں نے اس بلڈنگ کی مرمت کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی واحد تنظیم عمل جہلم ادارہ براہ سماجی خدمات و عطیہ خون(بلڈ بینک) جو کہ ایم سی ایچ سنٹر شاندار چوک کی بلڈنگ میں عام لوگوں کے علاوہ تھلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور کینسر کے مریضوں کو عطیہ خون فراہم کر رہے تھے کہ محکمہ صغت نے قابل استعمال بلڈنگ کو خطر ناک قرار دے کر بلڈنگ خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا خبر کی اشاعت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکایات سیل نے نوٹس لے لیا جس پر تنظیم رمل جہلم کے جنرل سیکرٹری خواجہ جاوید اقبال، کے ہمراہ سماجی تنظیموں کے رضا کار اور ڈسٹرکٹ بار جہلم کے وکلاء لالہ عبدالغفور ملک، کامران احمد بھٹی شکیل بھٹہ و دیگر نے ڈی سی او جہلم اوراے ڈی سی جہلم سے ڈی سی او دفتر میں ملاقات کی ڈی سی او جہلم نے ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی اس موقعہ پر سماجی تنظیموں نے کہا کہ بلڈنگ ہم مل کر مرمت کر لیں گے تاکہ تھلسیمیا کے مریض بچوں کو خون کی فراہمی میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
The post ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل ٹیم کو بلڈنگ کی موجودہ حالت پر اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم،وزیر اعلیٰ شکایت سیل appeared first on جہلم جیو.