جہلم (اشتیاق پال)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی تاکہ آزاد کشمیر کی عوام کو ان کا جائز مقام دلایا جا سکے، پیپلز پارٹی نے عوامی خدمت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل آزاد کشمیر میں صرف اور صرف پی پی پی ہی کر سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار چوہدری فخر الزمان مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر و امیدوار ایل اے 35 جموں6 نے پی پی پی ضلع جہلم کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید نے آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز، سڑکوں کے جا بچھا کر اور غریبوں کو نوکریاں دے کر مساوی نظام کو عملی جامہ پہنایا ہے، بھٹو ازم غریب کے حق کی بات کرتا ہے ہے کسی امیر زادے کو بڑی نوکریاں دے کر فخر محسوس نہیں کرتا بلکہ غریب کے گھرکا چولہا جلا کر عوام دوست ہونے کا ثبوت دیتا ہے، آئندہ الیکشن میں پی پی پی دوبارہ عوام کی ووٹوں کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی تا کہ پسی ہوئی عام کو ان کا حق دے سکے۔
The post پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ،چوہدری فخر الزمان appeared first on جہلم جیو.