جہلم ( اشتیاق پال) جناح جرنلسٹ رائٹر فورم کا ایک اجلاس زیر صدارت چیرمین محمد اشتیاق پال منعقد ہوا جس میں جہلم کی عظیم ہستی مولوی عبدالمجید ملنگ کی برسی سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی16 جون 2016 ء کو منائی جائے گی، اجلاس میں پروفیسر سعید احمد (ماہر تعلیم، مصنف) عمر بٹ، عبدالغفور بٹ، ڈاکٹر مظہر مشر، ڈاکٹر محمد فاضل،ڈاکٹر محمد اسد مرزا و دیگر نے شرکت کی۔ چیرمین محمد اشتیاق پال نے کہا کہ اس سال مولوی مجید ملنگ پر سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں ضلع جہلم کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور سے دانشور شرکت کرئیں گے اور انکے حالات زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔
The post جناح جرنلسٹ رائٹر فورم کا اجلاس appeared first on جہلم جیو.