جہلم ( اشتیاق پال) حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی اداروں کو بھی عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ متوسط طبقہ بھی سکون سے زندگی گذار سکے ان خیالات کا اظہار لالہ راسب انصاری اور ملک محفوظ صدر تنظیم نوجوانان ملت سنگھوئی نے بنی سٹاپ سنگھوئی میں لگائے گئے سستا بازار کے موقہ پر کیا یہ سستا بازار تنظیم نوجوانان ملت کے زیر اہتمام لگایا گیا جس کا بنیادی مقصد حکومت کے ساتھ سماجی تنظیموں کا عوام کے مسائل کم کرنے میں تعاون ہے اس موقعہ پر راجہ حسن رضا چیرمین یونین کونسل، مرزا نعیم چوٹالہ، افتخار احمد مغل، و دیگر موجود تھے، اس سستے بازار میں ضروریات زندگی خوردنی اشیاء، کپڑے جوتے و دیگر اشیاء تھیں
The post حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی اداروں کو بھی عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،راسب انصاری appeared first on جہلم جیو.