پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)جلال پور شریف میں پانچ سو روپۂ کے تنازعہ پر غریب خاندان کے ہوٹل ملازم شاہد کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا گیا ملزم موقعہ وار دات سے فرار ہوگیا لوا حقین نے جلال پور شریف پنڈدادنخان روڈ پر احتجاج کر کے روڈ کو کئی گھنٹے بند رکھا تفصیلات کے مطابق جلال پور شریف حاجی ہوٹل پر موسیٰ خان کھانا کھا بیٹھا تو اس نے کہا کہ میں نے ایک ہزار روپئے کا نوٹ دیا ہے جبکہ مقتول نے اس کو ہوٹل کا گلہ بھی چیک کروایا کہ ہمارے پاس ہزار کا نوٹ ہے ہی نہیں ہے۔ آپ نے پانچ سو روپۂ دیا ہے ملزم مشتعل ہو گیا اور مقتول کو دھمکیاں دیکر چلا گیا۔بعد میں مسلح ہو کر آیا اور مقتول نوجوان شاہد جوکہ غیر شادی شدہ تھاکنپٹی میں فائر کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔مقتول کا تعلق غریب خاندان سے ہے۔قتل کے بعد سینکڑوں افراد نے جلال پور شریف پنڈدادنخان روڈ کو کئی گھنٹے بند رکھا۔مقامی انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے لواحقین سے مذکرات کیے اور روڈ کھول دیا گیا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا اور مقدمہ نمبر 79 دفعہ 302 درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے
The post جلال پور شریف میں پانچ سو روپۂ کے تنازعہ پر قتل، appeared first on جہلم جیو.