Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جدید طریقے سے جوا ء کھیلنے کا نیٹ ورک پکڑا گیا

$
0
0
جہلم (دلنواز احمد)جدید طریقے سے جوا ء کھیلنے کا نیٹ ورک پکڑا گیا ،7جواری گرفتار ،جدید آلات بر آمد ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق ایس آئی علی اکبر نے تھا نہ صدر میں مقدمہ درج کرواتے وہو ئے موقف اختیار کیا کہ میں بسلسلہ گشت سی ایم ایچ روڈ موجود تھا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ عامر ندیم ولد سرور ندیم بھائی ہوٹل پر جواء ہورہا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے توکامیابی ہو سکتی ہے جو اس اطلاع پر جائے متذکرہ پر ریڈ کیا تو عامر ندیم ولد سرور ندیم قوم آرائیں سکنہ ویسٹ کالونی جہلم بذریعہ سیٹ باکس ڈیوائس و موبائل فون آئی پی ایل میچ پر جواء کھیل رہا تھا جس کو باامداد ہمرائیاں قابو کیا ۔ موبائل فون پر شاکی سکنہ سعیلہ نے رقم مبلغ2ہزار روپے ،مشتاق ساکن سرائے عالمگیر گجرات نے رقم مبلغ19300،محمد آصف کھٹانہ نے رقم مبلغ3ہزار روپے ،راشد عرف راشی سکنہ مشین محلہ جہلم نے رقم مبلغ2880/-خرم شیخ سکنہ سرائے عالمگیر نے رقم 2ہزار روپے شان سکنہ سعیلہ نے رقم مبلغ 2ہزار روپے ،عابد سکنہ سرائے عالمگیر نے رقم مبلغ 2ہزار روپے کرکٹ میچ کی ہار جیت پر لگائی ہوئی تھی ۔ موقع سے 5عدد موبائل فون، آلات جواء بمطابق فرد بطور وجہ ثبوت معہ ایک عدد رجسٹر جس پر جواء کی رقم کا حساب کتاب کیا جاتا ہے اوررقم مبلغ 80ہزار روپے جو جواء پر لگی ہوئی تی قبضہ پولیس میں لی گئی۔ملزمان نے ایک مکمل نیٹ ورک پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم 5 /5/78قمار بازی ایکٹ کا کیا ہے ۔ تھا نہ صدر پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

The post جدید طریقے سے جوا ء کھیلنے کا نیٹ ورک پکڑا گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles