جہلم (دلنواز احمد ) ضمانت کے لئے جعلی فرد دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق ساجد محمود اہلمدسیشن کورٹ جہلم نے تھا نہ سول لائن پو لیس کو بتا یا کہ محمد صفدر ولد محمد رفیق فم مہر ساکن کھٹانہ تحصیل ملکوا ل ضلع منڈی بہاؤلدین متعلقہ مقدمہ نمبر105مورخہ30.05.10بجرم380/420نے عبوری ضمانت بعدالت جناب سیشن جج صاحب جہلم سے کروائی جس کی ضمانت سیف ایوب ولد محمد ایوب ساکن مشین محلہ نمبر3جہلم نے مچلکہ ضمانتی بذریعہ فرد تعدادی 50ہزار جمع کرایا ۔جو عدم پیروی کی صور ت میں ضمانت خارج ہونے پر ضمانتی سیف ایوب کی جائیداد قرقی کے لیے محکمہ مال سے رپورٹ طلب کرنے پر سیف ایوب کا فرد کھیوٹ نمبر116جعلی ثابت ہوا۔سیف ایوب نے جعلی فرد برائے ضمانت پیش کرکے ارتکاب جرم کیا ہے ۔تھا نہ سول لائن پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post ضمانت کے لئے جعلی فرد دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج appeared first on جہلم جیو.