جہلم (ثمینہ کو ثر) ٹریفک کے 2حادثات ،ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور لا پرواہی سے ایک شخص جا ں بحق ،جبکہ دیگر شدید زخمی ،مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطا بق محمد جاوید ولد محمد علی قوم جٹ سکنہ شیخوپورہ نے بیان کیا کہ میں اور محمد مقصود،محمد بشیر ،محمد اشرف،امجد شاہ ،مہران اور یوسف سب مل کر ٹماٹر کاکاروبار کرتے ہیں آج ہم ٹرک نمبری 8781پر ٹماٹر لے کر جارہے تھے ۔ٹرک مذکورہ کو محمد عظیم نہایت غفلت لاپرواہی اور تیزرفتار ی سے چلاتاہوا جب جی ٹی روڈ چک اکا آیاتو دوسری جانب سے اچانک ایک گاڑی سامنے آئی جس کو بچاتے ہوئے ٹرک ڈرائیور محمد عظیم تیزرفتاری کے باعث ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک ڈرائیور سائیڈ پر الٹ گیا ۔جس سے ہم سب زخمی ہو گئے جبکہ محمد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا ۔یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور محمد عظیم کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کی وجہ سے ہوا ہے ۔تھا نہ منگلا کینٹ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اسی طر ح اے ایس آئی شاہد امجد نے تھا نہ منگلا میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ میں معہ ہمراہی ملازمان ہاؤسنگ سکیم موجود تھا کہ ایک کارنمبر172،ایل آر ایس ہنڈاسٹی جہلم کی طر ف سے نہایت تیزرفتاری اور غفلت لاپرواہی سے آئی جو تیزرفتاری کی وجہ سے کارکھائی میں جاگری جس کو ملزم افتخار حسین ولد محمدعارف سکنہ محلہ اسلام پورہ دینہ چلا رہا تھا۔یہ حادثہ ڈرائیور مذکورہ کی غفلت ،لاپرواہی اور تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔تھا نہ منگلا پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post ٹریفک کے 2حادثات appeared first on جہلم جیو.