Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ما ں کی عظمت کو سلام ہے اس رشتے میں محبت ،قربا نی اور احساس کا عنصر کو ٹ کو ٹ کر بھرا ہوا ہے،دلنواز احمد

$
0
0
جہلم (ثمینہ کو ثر ) ما ں کی عظمت کو سلام ہے اس رشتے میں محبت ،قربا نی اور احساس کا عنصر کو ٹ کو ٹ کر بھرا ہوا ہے ۔ ما ں اللہ پا ک کا ایک خوبصورت اور قیمتی تحفہ ہے رب تعالیٰ نے ہما ری زندگیو ں کو اس رشتے سے چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ما ں کی خدمت اور فرمانبر داری دنیاوآخرت میں کا میابی اور سکون کا ذریعہ ہے ۔حضور اکر م ﷺ نے فرمایا ”ما ں کے قدمو ں تلے جنت ہے ”اس سے ثابت ہو تا ہے کہ ما ں معاشرے کا سب سے زیادہ مقدم اور اہم رشتہ ہے ان خیالا ت کا اظہار جہلم کے سنےئر کرائم رپورٹر دلنوازاحمدنے ما ں کے عالمی دن کے موقع پر کیا ۔انھو ں نے کہا کہ ما ں محبت اور قربا نی کی لازوال اور اعلیٰ مثا ل ہے ۔خلوص ،بے لو ث محبت اور احساس جیسے جذبے ما ں کے عظیم اور قابل احترام رشتے میں ہی سمٹے ہو ئے نظر آتے ہیں ۔مدرز ڈے منا نے کا مقصدیہ ہے کہ ہم اپنا موازنہ کر یں کہ ہم نے اس رشتے کو نبھا نے میں کو تا ہی تو نہیں بر تی ہم نے اس رشتے کاحق پوری ایمانداری اور سچائی سے ادا کیا ہے ؟ ما ں کی عظمت اور خلوص کا حق ہم ایک دن میں ادا نہیں کر سکتے مگر اس مو قع پر ہمیں یہ عہد کر نا ہو گا کہ والدین کی خدمت کر کے اچھی اولاد ہو نے کا ثبوت دیں

The post ما ں کی عظمت کو سلام ہے اس رشتے میں محبت ،قربا نی اور احساس کا عنصر کو ٹ کو ٹ کر بھرا ہوا ہے،دلنواز احمد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles