جہلم ( بیورو رپورٹ ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موٹا غربی میں محکمہ صحت کے سکول ہیلتھ پروگرام کے تحت علمی ہفتہ مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی او ہیلتھ دینہ ڈاکٹر وسیم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات سے بیماریوں سے بچاؤ کا موٗ ثر ترین علاج ہے اور اپنی افادیت کے پیش نظر دنیا کے تمام ممالک میں رائج ہے ۔ ان ٹیکہ جات سے بچے کے اندر اضافی قوت مدافعت پیدا ہوجاتی ہے جس کی بنا پر بیماری اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتی سیمینار سے سکول ہیلتھ آفیسر اقبال انجم بشیر نے ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات ،ماجد علی مدثر،بلال رشید ،جاوید اقبال ،نسرین بی بی ،سائرہ بی بی ، بلال مصطفےٰ اور سلیمان ڈار نے طلبا کو ای پی 1،24-7 اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت پنجاب کے اقدامات پر مفصل آگاہ کیا، سکول ہیلتھ افیسرز نے بتایا کہ حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر وں اورسکولوں میں جاکر ٹیکہ جات لگاتی ہیں جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات مراکز کے علاوہ ، سرکاری ہسپتالوں ، رورل ہیلتھ سنٹرز اورڈسپنسریوں میں بھی ٹیکہ لگانے کے انتظامات موجود ہیں ۔ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل اور اپنے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین اور شہریوں کو محکمہ صحت سے تعاون کرنا چاہیئے ۔
The post گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موٹا غربی میں حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے سیمینار appeared first on جہلم جیو.