پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلزہائی سکول چارہان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میرے خلاف سکول سے غیر حاضری اور دھوکہ دہی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں میں اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہوں جھوٹی خبریں لگوانا میرے مخالفین کی میرے خلاف گہری سازش اور تعلیم دشمن پالیسی کا نتیجہ ہیں تفصیلات کے مطابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چار ہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیادخبریں لگوائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چند روز قبل ایک آرڈر جاری کیا کہ آئندہ بچیوں کی تعلیم اور ڈسپلن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آئندہ سے کوئی بھی ٹیچر اپنے چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ سکول ڈیوٹی پر نہیں لائیں گی اور نہ ہی طالبات ان کے بچوں کو سنبھالیں گی جس پر چندمیڈ مز تہمینہ شفیق،مسزصفیہ بانو، مسز افراز اختر اور مسزلبنیٰ بتول سیخ پا ہو گئیں اور مذکورہ ٹیچرز نے آرڈر بک صفحہ نمبر86 جس پر یہ آرڈر کیا گیا تھا اس صفحے کو ہیڈ مسٹریس کی عدم موجودگی میں آرڈر بک سے غائب کر دیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ہیڈ مسٹریس نے مسزفرحت معظم کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جاسکے اس ساری کاروا ئی کے ردعمل میں مذکورہ ٹیچرز نے میرے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا وا ضح رہے کہ میڈم تہمینہ شفیق کا راولپنڈی بورڈ کا جماعت نہم کا رزلٹ انتہائی ناقص رہا ہے جس پر ان کو تنبیہ کی گئی کہ اپنے تدریسی فرا ئض پر بھر پور تو جہ دیں ۔
The post میرے خلاف سکول سے غیر حاضری اور دھوکہ دہی کی خبریں بے بنیاد ہیں،ہیڈ مسٹریس appeared first on جہلم جیو.