Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سابق ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

$
0
0
جہلم (عبدالغفور بٹ، محمداشتیاق پال) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل کو دی جانے والی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو حکم جاری کیا کہ جہلم پولیس کے ملازمین جن میں تھانہ صدر جہلم کے ایس ایچ او انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو(حال تعینات واہ) چوکی انچارج کالا گوجراں سمیت کانسٹیبلان کے خلاف نیشنل ایکشن پلان لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت ناجائز مقدمہ درج کرنے پر پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اگر آر پی او راولپنڈی ایف آئی آر درج نہ کرئے تو پی ٹی سی استغاثہ دائر کرئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر جہلم کے ایس ایچ او انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو نے 25-12-2015 کو پاکستان تمباکو کمپنی میں سالانہ پروگرام کے دوران اچانک چھاپہ مارا اور سینئر آفیسرایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے خلاف پولیس چوکی کالا گوجراں میں نیشنل ایکشن پلان لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور سینئر آفیسرایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف سینئر ایچ آر آفیسر نے سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل کو درخواست دی جو انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کو ریفر کر دی ۔اس دوران پاکستان تمباکو کمپنی نے محکمہ پولیس کے دباؤ میں آ کر سینئر آفیسرایچ آر ا ڈیپارٹمنٹ کو جبری نوکری سے برخاست کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے فیصلہ سناتے ہو ئے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ناجائز مقدمہ درج اور گرفتار کرنے پرپولیس تھانہ صدر جہلم کے ایس ایچ او غلام اصغر چانڈیو(حال تعینات ٹیکسلا) انچارچ پولیس چوکی کالا گوجراں اور شامل پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرئے اگرآر پی او ایسا نہیں کرتا تو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ استغاثہ دائر کرئے،

The post سابق ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles