Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

خواتین کا عالمی دن بختاور زرداری بھٹو نے گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو گولڈ میڈل دیا

$
0
0

جہلم (عبدالغفور بٹ)خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے آرٹس کونسل اسلام آباد میں مہمان خصوصی بختاور زرداری بھٹو نے چالیس سالہ بہترین گائنی خدمات پر جہلم کی معروف گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو گولڈ میڈل (خالص سونا)دیا گیا۔یو ڈی ایف جہلم کے ڈاکٹروں کا اظہار خوشی و تشکر،تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے آرٹس کونسل اسلام آبادمیں خواتین کی مختلف تنظیموں نے مشترکہ طورپر ایک پروگرام ترتیب دیا جس میں جہلم کی چالیس سال سے گائنی خدمات سرانجام دینے والی معروف گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو ان کی خدمات اور سماجی خدمات پر مہمان خصوصی بختاور زرداری بھٹو نے اپنے دست مبارک سے گولڈ میڈل (خالص سونا)ان کے گلے میں پہنایا ہال میں موجود مہمانوں نے بھرپور انداز میں تالیاں بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔جہلم کے یو ڈی ایف نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو میڈل ملنے پر مبارکباد دی خوشی کااظہار کیا اور منتظمین کی کارکردگی کو سراہا۔جن میں ڈاکٹر عبدالغفور ملک صدر یو ڈی ایف ،ڈاکٹر طارق ساہی ،صدر وائس پریذیڈنٹ جہلم یو ڈی ایف ودیگر ڈاکٹر و لیڈی ڈاکٹر شامل ہیں۔

The post خواتین کا عالمی دن بختاور زرداری بھٹو نے گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو گولڈ میڈل دیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles