جہلم (عبدالغفوربٹ) سپاہی محمد اقبال نے اپنا شاہی حکم نامہ جاری کر دیا۔ ریلوے اسٹیشن جہلم کے پلیٹ فارم پر شرفاء کا داخلہ بند صرف ناجائز فروش ہی واک کر سکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق مشین محلہ کے شریف شہری صبح نماز فجر کے بعد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر واک کرتے ہیں جس پر سپاہی محمد اقبال نے بزرگوں اور شریف شہریوں کو ہتک آمیز انداز میں واک کرنے سے منع کر دیا ہے جبکہ اس کے پاس ناجائز فروش کھڑے رہتے ہیں اور کھلی گپ شپ لگاتے دکھائی دیتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر ریلوئے سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جہاں بزرگ شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے وہاں ایک پولیس کا سپاہی سر عام بزرگوں سے بد تمیزی سے پیش آ رہا ہے اور نشہ کرنے والوں کو سلام ریلوے پولیس ملازم کے اس رویے پر حکومت فوری ایکشن لے۔
The post سپاہی نے اپنا شاہی حکم نامہ جاری کر دیا، appeared first on جہلم جیو.