جہلم (دلنواز احمد ) حوالا تی کی خود کشی کی نا کام کو شش ،حوالاتی سلیما ن شاہ اپنا سر مین وال سے ٹکرانے پر زخمی ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کی طرف سے مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق ظہور احمد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم نے تھا نہ سول لا ئن میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ حوالاتی سلیمان شاہ ولد اختر شاہ سکنہ نزد بادشاہ مسجد اٹک متعلقہ مقدمہ نمبر28/16بجرم9،سی ،سی این ایس اے تھانہ اے این ایف دینہ نے اچانک خودکشی کی نیت سے اپنا سر مین وال سے ٹکرایا جس سے وہ زخمی ہو گیا جس کوفوری طور پر جیل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔تھا نہ سول لا ئن پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post حوالا تی کی خود کشی کی نا کام کو شش appeared first on جہلم جیو.