Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ملک بھر کے 1500صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ

$
0
0
جہلم(ثمینہ کو ثر)سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ملک بھر کے 1500صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کاسلسلہ شروع ہو گیا ،ضلع جہلم میں 20صحافیوں کو ٹریننگ دی گئی،ماسٹر ٹرینر سعدیہ ممتاز نے ضلع جہلم میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز(سی پی ڈی آئی)کی طرف سے صحافیوں کی حفاظت کے پروگرام کے تحت دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ کے تربیت یافتہ تربیت کاروں نے ضلع بھر کے صحافیوں کی دشوار علاقوں اور مشکل صورتحال میں حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رپورٹنگ کرنے کی تربیت کی۔اس تربیت میں صحافیوں کوآگاہ کیا گیا ۔سی پی ڈی آئی کے پروگرام منیجر راجہ شعیب اکبر نے کہا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لئے یہ تربیتی ورکشاپ صحافیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کا ااحسن اقدام ہے۔ ۔ سی پی ڈی آئی کے اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 1500کے قریب صحافیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی تا کہ عالمی سطح پر اپنائی جانے والی حفا ظتی تدابیر اورتکنیکوں کو پاکستان میں بھی اپنانے سے بہت سے صحافی خطرات اور ایسی مشکل صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہو سکیں۔ٹریننگ لینے والوں میں سنےئر صحافی دلنوازاحمد بھی شامل تھے ۔

 

The post سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ملک بھر کے 1500صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles