جہلم (دلنواز احمد )پو لیس کے روکنے پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے بھا گنے کی کوشش نا کام ،پو لیس نے تعاقب کر کے ڈرائیور کو پکڑ لیا ،تھا نہ سول لا ئن میں مقدمہ درج ۔تھا نہ سول لا ئن پو لیس بسلسلہ گشت و ناکہ بندی کچہری موجود تھی کہ ایک کار نمبری676پی ای نہایت تیزرفتاری اورغفلت لاپرواہی سے سکیٹنگ کرتے ہوئے آئی جس کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے گاڑی مزید تیز کر لی جس کا تعاقب کرکے محمدی چوک روکا جس پر ڈرائیور نے اپنا نام و پتہ بعد میں چوہدری شیراز احمد رزاق ولد عبدالرزاق قوم گجر سکنہ چک براہم جہلم بتلایا ۔مذکورہ نے غفلت لاپرواہی سے کار چلا کر ارتکاب جرم 279ت پ کاکیا ہے ۔تھا نہ سول لائن پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post پو لیس کے روکنے پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے بھا گنے کی کوشش نا کام appeared first on جہلم جیو.