جہلم(عبدالغفور بٹ) کالا گجراں کی معروف سماجی شخصیت ریاست خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کالا گجراں جو کہ 6 سے 7 بلدیاتی وارڈوں پر مشتمل ہے جسکی آبادی تقریباً 80 ہزار نفوس پر مشتمل ہے کچھ عرصہ قبل ڈی سی او جہلم ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین ،نے کالا گجراں کا دورہ کیا تھاجس میں شہریان کالا گوجراں اور مالکان شاملات دیہہ شامل ہوئے مالکان دیہہ شاملات کالا گجراں ابڑا تالاب جو کہ تقریباً 39 کنال پر مشتمل ہے گورنمنٹ پنجاب پاکستان / بلدیہ جہلم کے نام کرایا گیا۔ اس دوران شہریان کالا گوجراں نے اپنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو کالج بنانے کا مطالبہ کیا جو کہ کثر ت رائے نے اسکی تائید کی۔چند نوجوانوں نے گراؤنڈ بنانے کا مطالبہ کیا۔ اب موجودہ ڈی سی او ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کالاگوجراں کے غیور عوام کے مسائل کو تفصیلی دیکھیں ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالا گجراں کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے۔کمیونٹی ہال بنوایا جائے۔بورڈنگ ہاؤس جو کہ ہائی سکول برائے طلباء منظور ہوچکا ہے وہاں پر ایک گورنمنٹ پرائمری سکول برائے طلباء بنایا جائے۔تالاب کے درمیان میں ایک سڑک بنوائی جائے تاکہ پبلک کو سہولت میسر آئے اور بلدیہ جہلم سڑک کے دونوں اطراف دکانیں تعمیر کرائے اور موجود ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ کالا گجراں کی غیور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں ۔
The post گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالا گجراں کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے،ریاست خان appeared first on جہلم جیو.