للِہ (نور چغتائی سے) آل پاکستان مسلم لیگ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اوور سیز یاسرعرفات نے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کے صاحبزادے شعیب امجدکی گاڑی کو تھانہ سبزی منڈی کے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے روکا تعارف پر پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور شعیب امجد کو کار سے اتارکرذدوکوب کیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں پولیس سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھیوں کو ہراساں کررہی ہے کہ وہ ساتھ چھوڑ دیں ہماری ٹیم بزدل نہیں کہ ڈر کر بلوں میں چھپ جائیں گے اگر یہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اشیر باد پر کام نہیں ہوا تو وہ اس کی غیر جانبدرانہ انکوائری کرائیں ہم جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے ساتھ ہیں ساتھ رہیں گے حکومت ہمارے خاندانوں کے ساتھ ایسا رویہ چھوڑ دے ہم امن پسند لوگ ہیں ڈاکٹر محمد امجد کے صاحبزادے شعیب امجد کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے واضع رہے کہ ڈاکٹر محمد امجد کے صاحبزادے شعیب امجد آئی ٹین اسلام آباد سے کرکٹ کھیل کر واپس جارہے تھے کہ انکو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا
The post پولیس نے شعیب امجد کو کار سے اتارکرذدوکوب کیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں،یاسر عرفات appeared first on جہلم جیو.