کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں یومِ مئی کی تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے یومِ مئی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تاہم اس تقریب کا انعقاد بجائے یکم مئی کے تین مئی کی شام ہوا۔ علاقہ کی مزدور تنظیموں نے سوڈا کمپنی کے مین گیٹ سے جلوس برآمد کیا جو سروے اسکول میں اختتام پزیر ہوا ۔ سروے اسکول کے احاطہ میں جلسہ کا احتمام کیا گیا تھا۔اس جلسہ میں خطیبوں نے مزدوروں کے مسائل بیان کئے۔مقررین میں اسد بخاری، ملک عظمت حسین، باصر کھوکھر،رشید احمد بٹ اور ملک خضر حیات نمایاں تھے۔جلسہ میں قرارداد پیش اور پاس کی گئی جس میں جپسم کوائریوں میں ہونے والے جان لیوا حادثات کی مذمت کی گئی اور ہلاک شدہ مزدوروں کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ مزید یہ کہ نیشنل سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے واجبات کی ادائیگی کی مانگ بھی کی گئی۔ مقررین نے سوڈا کمپنی کی علاقہ و مزدور دشمن پالیسیوں کی بھی مذمت کی ۔جلوس و جلسہ میں غریب وال سیمنٹ، ڈنڈوت سیمنٹ ، سوڈا کمپنی اور محکمۂ نمک کے کارکنان کی یونینوں نے شرکت کی ۔ تاہم ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی برِ صغیر پاک و ہند کی سب سے قدیم نمک تراشوں کی مزدور یونین غیر حاضر تھی۔
The post کھیوڑہ میں یومِ مئی کی تقریب کا انعقاد۔ appeared first on جہلم جیو.