Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم میں نا قص دودھ دہی کی فروخت کا حیران کن انکشاف ،

$
0
0
جہلم (دلنواز احمد )جہلم میں نا قص دودھ دہی کی فروخت کا حیران کن انکشاف ،محکمہ صحت کی ٹیم کے چھا پے ،لیکٹو میٹر نے اصل حقا ئق سے پر دہ اٹھا دیا ،ملا وٹ شدہ دودھ کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ،خا لص دودھ کی عدم دستیابی ،ضلع جہلم کی کسی ایک دکان پر بھی خالص دودھ نہ ملا ،خالص دودھ کے نام پر کچی لسی بکنے لگی ،دکا نداروں کے تما م تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،متعدد دکا نو ں کو جرمانے،عوام کی طرف سے محکمہ صحت کے زبردست ایکشن پر خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطا بق جہلم میں دودھ دہی کی بے شما ر دکا نیں ہیں جہا ں خالص دودھ کے نام پر پا نی فروخت ہو رہا ہے اور خو ب کمائی ہو رہی ہے یہ ایک ایسا منا فع بخش کا روبار ہے جس میں دکاندار کو کسی بھی طر ح گھا ٹے کا سودا نہیں ہے ۔دودھ کی دکا نو ں کی بھر ما ر سے متعلق اکثر ذہن میں سوا ل آتا تھا کہ آخر کیو ں روز بروز دودھ دہی کی دکا نو ں میں اضا ٖفہ ہو رہا ہے یہ تجسس زیا دہ دیر تک بر قرار نہ رہ سکا جب محکمہ صحت کی ٹیم نے جہلم کی تما م دکا نو ں پر چھا پے ما ر کر اصل اور حیران کن حقا ئق کو منظر عام پر لا یا ۔محکمہ صحت کی ٹیم کے مطا بق جہلم کی کسی ایک دکان پر بھی خا لص دودھ نہ ملا تمام دکا نیں ملا وٹ شدہ نا قص دودھ فروخت کر کے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں ۔محکمہ صحت کی ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈسٹر کٹ سینٹر ی انسپکٹر ظفر اقبال علوی ،تحصیل سینٹر ی انسپکٹر چو ہدری افسر پر مشتمل ٹیم نے جہلم کی تمام دودھ دہی کی دکا نو ں پر چھا پے مارے جس کے تحت خالص دودھ کی آڑ میں فروخت ہو نے والے ملاوٹ شدہ دودھ کا پو ل کھل گیا ۔لیکٹو میٹر سے حیران کن انکشاف ہوا جس سے محکمہ صحت کی ٹیم بھی دنگ رہ گئی کہ جہلم میں دودھ ، دہی کی کسی بھی دکان پر خالص دودھ دستیاب نہیں او ر،صفا ئی کے بھی نا قص انتظا ما ت پا ئے گئے جس پر متعدد دکا نو ں کو جر مانے کیے گئے ۔عوام نے محکمہ صحت کے اس ایکشن کو سراہا ہے ۔

 

The post جہلم میں نا قص دودھ دہی کی فروخت کا حیران کن انکشاف ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles