جہلم(دلنواز احمد ) جہلم پو لیس کی سماج عنا صر کے خلاف کا روائیا ں ،اسلحہ اور شراب بر آمد ،مقدمات درج ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سٹی پو لیس نے دوران گشت ملزم وسیم اسلم ولد محمد اسلم قوم راجپوت سکنہ مشین محلہ نمبر2جہلم سے7ضرب کارتوس 12بور جبکہ ملزم محمد اکبر ولد سردارخان سکنہ سعیلہ جہلم سے پسٹل3بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں ۔تھا نہ ڈومیلی پو لیس نے دوران گشت ملزم امیر خان ولد گل رسول قوم غازی خیل سکنہ مردان شہر حال بگوالہ سے بندوق 12بور معہ 1ضرب کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تھا نہ صدر پو لیس نے دوران گشت ملزم رفیق ولد محمد تاج قوم یوسف زئی ساکن شہرداد ضلع مردان حال محلہ مخدوم آباد جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post جہلم پو لیس کی سماج عنا صر کے خلاف کا روائیا ں ،اسلحہ اور شراب بر آمد appeared first on جہلم جیو.