پنڈدادنخان(تحصیل رپورٹر)آہینہ ان کو دیکھایا تو برامان گئے ،نجی ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن کی ساتھی سمیت گرفتاری نے سندھ حکومت کے سیکورٹی پلان کا بھانڈہ پھوڑ دیاحکومت صحافیوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے،اقرارلحسن پر لگائے گئے الزامات ہٹاتے ہوئے انہیں فوری رہا کیا جائے۔راشدخان تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ اورسٹرنگ ایکشن کی وجہ سے شہرت رکھنے والے سینئر اینکر پرسنکی ساتھی صحافی سمیت گرفتاری پر بلائے جانے والے مذمتی اجلاس سے سینٹرل کوآرڈنیٹر پی پی سی رجسٹرڈ اسلام آباد راشدخان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز قبل سند ھ اسمبلی میں اسلحہ لیکر آنے والوں کی نشاندہی کرنے پر حکومت سندھ نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے سینئر صحافی کو ساتھی کیمرہ مین سمیت حراست میں لیکر بے بنیاد الزامات لگا کر کاروائی شروع کر دی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جب کے ان کے ساتھ حوالات میں ہونے والے نارواں سلوک پر سندھ حکومت کو شرم آنی چائیے صحافت کو معاشرے کا چوتھا ستون ماننے والے معاشرے میں اگر جمہوری حکومت ہی ایسی حرکتیں کرے گی تو صاف ظاہر ہے انہوں نے اپنی ناقص سیکورٹی انتظامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے صحافی کا کام معاشرتی برائیوں سمیت معاشرے کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہے حکومت سندھ اقرارالحسن کو اور ان کے معاون ساتھیوں کو فوری باعزت رہا کرے اور ملک بھر کے صحافیوں اور تنظیموں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور نا کیا جائے۔
The post آہینہ ان کو دیکھایا تو برامان گئے appeared first on جہلم جیو.