جہلم(دلنواز احمد) ایس ڈی اوزواپڈا جہلم کے چھا پے ،5بجلی چور پکڑے گئے ،مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطا بق راشد علی ایس ڈی اوآئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم نے دوران چیکنگ میٹر فضل علی ولد لیاقت علی سکنہ ٹاہلیانوالہ اور غلام مرتضی ٰ ولد محمد یوسف سکنہ ہاؤسنگ کالونی بلال ٹاؤن کو چیک کیا جومیٹر میں سوراخ کرکے میٹر کی ڈسک کو روک کر بجلی چوری کررہے تھے تھا نہ صدر پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔محمد شریف ایس ڈی اوواپڈ انے دوران چیکنگ میٹر راجہ ذوالفقار علی ولد بنار س خان سکنہ سلطان پور کو چیک کیا جو واپڈ اکی مین پی وی سی لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرہاتھا جس کے خلاف تھا نہ منگلا کینٹ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اسی طر ح کی کاروائی میں ایس ڈی اوواپڈ ا سنگھوئی نے دوران چیکنگ میٹر مظہر محمد ولد لہراسب خان سکنہ چٹی کو چیک کیا جو واپڈ اکی مین پی وی سی لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرہاتھا ۔تھا نہ دینہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایس ڈی اوواپڈ اواپڈا سب ڈویژن سنگھوئی نے دوران چیکنگ میٹر امتیاز ولد برکت علی سکنہ ہڈالی کو چیک کیا جو واپڈ اکی مین پی وی سی لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرہاتھا جس کے خلاف تھا نہ چو ٹا لہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post بجلی چور پکڑے گئے ،مقدمات درج appeared first on جہلم جیو.