جہلم(عبدالغفور بٹ)عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے محکمہ صحت جہلم کی طرف سے تحصیل سطح پر آگاہی سیمینار گورنمنٹ ہائی سکول فاربوائز گھرمالہ کے ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت سکول کے انچارج ہیڈ مطیع الرحمن قاضی نے کی جبکہ اے ڈی سی محمد نیاز نے سکول ہیلتھ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اسی طرح ایس ایچ اینڈ این ایس قیصر محمود نے بچوں کو لگنے والی نوبنیادی بیماریوں جن میں ٹی بی ،پولیو،کالی کھانسی،ہیپاٹائٹس،تشنج،گردن توڑ بخار ،خناق،نمونیااور خسرہ شامل ہیں کا تفصیل سے ذکر کیا اور بتایا کہ اس سلسلہ میں دو سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں ۔اس موقع پر زاہد محمود سینٹری انسپکٹر یونین کونسل مونن بھی موجود تھے۔سیمینار میں سکول اساتذہ، معززین علاقہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
The post عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے آگاہی سیمینار appeared first on جہلم جیو.