Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

لا پرواہی اور تیزرفتار ڈرائیونگ کے با عث حا دثات

$
0
0
جہلم(دلنواز احمد) لا پرواہی اور تیزرفتار ڈرائیونگ کے با عث حا دثات ،تیزرفتارکار اور ٹرک کی ٹکر لگنے سے شہری زخمی ،مقدمات درج ۔محمد آصف ولد محمد افضل قوم آرائیں سکنہ کالا گیٹ کالا گجراں نے تھا نہ سول لا ئن پو لیس کو بتا یاکہ میں اپنے والد محمد افضل کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل نمبر جے ایم ایف 1165پر سوار ہو کرگھر آرہے تھے جب ڈنگی پلی کے قریب پہنچے تو پیچھے سے ایک کار نمبری این این ایل 590 انتہائی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری سے آئی اور میرے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے ہم گر گئے اور میرے والد شدید زخمی ہو گئے ۔یہ حادثہ ڈرائیور کار محمد شہباز ولدحق داد سکنہ لنگر پور جہلم کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔تھا نہ سول لا ئن پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اسی طر ح محمدنوید ولد محمد حسین قوم جٹ سکنہ کالووال نے تھا نہ منگلا کینٹ پو لیس کو بتا یاکہ میں سگریٹ فیکٹری میں ملازمت کرتا ہوں آج اپنے گھر سے ہمراہ پرویز اختر اپنی ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ جب چک اکا شنواری ہوٹل کے سامنے پہنچے تو پیچھے سے ایک ٹرک نمبری9886پشاور جس کوڈرائیور نامعلوم انتہائی غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا ور ہمارے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے ہم گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔یہ حادثہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔تھا نہ منگلا کینٹ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

The post لا پرواہی اور تیزرفتار ڈرائیونگ کے با عث حا دثات appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles