جہلم(سید جاوید رضوی)سی ڈی سی المرکز کا ماہانہ اجلاس پروفیسر قدرت علی سیالوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 30اپریل کے فنگشن کو جو گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ میں کے ہال میں دو بجے دن منعقدہوگا،کی منظوری دی گئی اور ماہ اپریل کی کارکردگی اور فنانس رپورٹ پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ماہانہ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سابقہ صدر سی ڈی سی المرکز اور موجودہ نائب صدر میجر (ر)محمد انور ،کرنل (ر)عبید مرزا،میجر(ر)زرگون گل خان،پروفیسر محمد نعیم،محمد امین میر،اشعر غنی،ارشد مبارک شامل تھے۔اس اجلاس میں گزشتہ ہفتہ 23اپریل کو جہلم کے مشہور و معروف سائنس دان پروفیسر محمد منور نے المرکز ہال میں نوجوانوں کی بے روزگاری کو دور کرنے کیلئے ایک اعلیٰ قسم کا پروگرام پیش کیا جس میں نہ صرف بے روزگاری کا حل ڈھونڈا گیا بلکہ کم ازکم لاگت میں زیادہ سے زیادہ منافع کا خیا ل بھی دیا گیا۔جس کو بے حد پسند کیا گیا،اسی اجلا س میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں حسب روایت ضرورت مند بھائیوں کیلئے فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے طلباء کی بھی نشاندہی بھی کی جائے جو سکول میں داخل ہونے کے بعد سکول کو اس لیے خیر باد کہہ دیتے ہیں کہ ان کے والدین ان کا تعلیمی بوجھ اٹھانے سے قاصررہے۔اسی اجلاس میں سابقہ صدر اور موجودہ سینئر نائب صدر پروفیسر عبدالرزاق کی بمعہ فیملی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی محترمہ شاہدہ شاہ اور ان کے خاوند اخترشاہ اور نیلام گھر والے صغیر احمد اخلاق کے صاحبزادوں کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ،اس اجلاس میں کرنل عبید مرزا نے بتایا کہ چونکہ اب بلڈنگ مکمل ہو چکی ہے اس لیے ایم سی ڈبلیو کا کام جو زچہ بچہ کی صحت کے بارے میں ہے جلد ہی شروع کیا جائے گا اس سلسلہ میں محترمہ ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا نے محترمہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک میٹنگ میں اس کے جلد مکمل ہونے کا خیال ظاہر کیا ہے اس اجلاس میں علامہ اقبال لائبریری کی حالت زار پرتوجہ دلاؤ نوٹس پر حکومت پنجاب سے درخواست کی گی ہے کہ اس قیمتی ورثہ کو زندہ رکھا جائے اور اس کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں ۔اس اجلاس کے آخر میں چیئرمین ادب و ثقافت کمیٹی میجر (ر)زرگون گل خا ن نے جہلم کے نوجوانوں طلباء و طالبات اور خصوصا گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ کے طلباء کو 30اپریل بروز ہفتہ کو دن میں شروع ہونے والے علامہ اقبال کی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
The post سی ڈی سی المرکز کا ماہانہ اجلاس appeared first on جہلم جیو.