جہلم (دلنواز احمد )پاکستان تحریک انصاف جہلم عوامی جما عت ہے جو عوامی مسائل کے حل اور ترقی و خوشحا لی کے لیے جدو جہد کر رہی ہے ہم غریب عوام کو ان کا حق دلا نے کا عزم کر چکے ہیں جس پر عرصہ دراز سے جا گیردارانہ سسٹم قابض ہے۔ وڈیروں اور جا گیرداروں نے سیاست کو ذاتی جا گیر سمجھ کر عوام کو ہر سہو لت سے محرو م کر دیا ہے جبکہ آسا ئشیں اور مراعا ت امرا ء اور وزرا ء کی چو کھٹ کی غلام بنی ہو ئی ہیں ۔عوا م مہنگا ئی ،لوڈ شیڈ نگ ،بے روزگار ی کے بو جھ تلے دبے ہوئے ہیں اور حکو مت بیرو ن ملک فیکٹر یو ں اور بینک بیلنس بڑھا نے میں مصرو ف عمل ہیں ا ن خیا لا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما الحاج ملک وزیر خان نے اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔انھو ں نے کہا کہ پاکستا ن تحر یک انصا ف عوا م کو ان کا جا ئز حق دلانے کا عزم کر چکی ہے نئے پاکستان اور تبدیلی کی ضرور ت سے عوام آگا ہ ہو رہے ہیں انشا ء اللہ بہت جلد پا کستان کو لٹیروں اور کر پٹ سیاستدا نو ں سے نجا ت ملے گی اور نئے پاکستان کی تکمیل کے ساتھ کا میا بی اور خوشحا لی کے سفر کا آغاز ہو گا ۔
The post پاکستان تحریک انصاف جہلم عوامی جما عت ہے،ملک وزیر خان appeared first on جہلم جیو.